ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھارتی طیارہ کمپنیاں اگلے سال اپنے بیڑے میں 900 سے زیادہ بیڑے شامل کریں گی 

بھارتی طیارہ کمپنیاں اگلے سال اپنے بیڑے میں 900 سے زیادہ بیڑے شامل کریں گی 

Wed, 27 Dec 2017 11:50:27    S.O. News Service

نئی دہلی،26؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)  ہوا بازی کے شعبہ میں آئی تیزی کی وجہ سے کمپنیاں آئندہ سال 900 سے زائد طیاروں کو اپنے بیڑے میں شامل کر سکتی ہے۔ انڈگو کے سب سے زیادہ 448 طیارے اپنے بیڑے میں شامل کرنے کی امید ہے، واضح ہو کہ سرکاری اعداد و شمار سے یہ معلومات ملی ہے۔ بھارت دنیا کے تیزی سے ابھرتے ہوئے ایوی ایشن مارکیٹوں میں سے ایک ہے اور سب سے زیادہ کمپنیوں نے اس مارکیٹ میں شراکت کے لیے کمر کس لی ہے ۔ ان کی خصوصی توجہ خاص طور پر علاقائی راستوں کی آمد ور فت پر ہے ۔ شہری ہوا بازی کی وزارت کے پاس دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، اقتصادی فضائی سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں انڈگو، اسپائس جیٹ، گو ایر اور ایئر ایشیا اپنے جہازی بیڑے کی تعداد بڑھانے کے پر عزم ہے ۔ دیگر کمپنیوں کے ساتھ گھریلو کمپنیوں کی طرف سے شامل کئے جانے والوں طیاروں کی تعداد 900 سے زیادہ ہو گی۔ انڈی گو کا اگلے سات سے آٹھ سال میں اپنے بیڑے میں 448 طیارے شامل کرنے کا منصوبہ ہے، جس میں 399 اے ۔320 ایس اور 49 ATR۔طیارے شامل ہیں۔ فی الحال اس کے پاس 150 ہوائی جہازہیں ۔ وہیں اسپائس جیٹ بھی اپنے بیڑے کو بڑھانے کے عمل میں ہے. وہ2018-23 کے دوران 101 بی737۔800 ایس اور 50 بمبارڈیر کیو 400 ایس طیارے اپنے بیڑے میں شامل کرے گی ۔ اسی طرح، گو۔ایئر 2018 سے 2022 کے درمیان 119 اے 320 طیاروں کو شامل کرے گا۔ اعدادوشمار کے مطابق، ایئر ایشیا اگلے پانچ سال میں 60 طیارے اپنے بیڑے میں شامل کرے گا۔ حال ہی میں یہ اعداد و شمار لوک سبھا میں دیے گئے تحریری جواب کے ایک حصہ کی صورت میں پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا۔ جیٹ ایئر ویز2018-24 کے دوران 81 بی737۔8 میکس طیارے اپنے بیڑے میں شامل کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی رواں مالی سال میں پانچ بی 737۔800ایس طیارے کو بھی شامل کرنے کا ارادہ ہے ۔ سرکاری کمپنی ایئر انڈیا کے تین بی777۔300آر اور 16 اے 320 طیارے شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔


Share: